یسوع کے پاس آؤ

فیصلہ کیجیۓ

وہ سب جو شریعت کی باتوں پر تکیہ کرتے هیں وہ لعنتی هیںوہ سب جو شریعت کی باتوں پر تکیہ کرتے هیں وہ لعنتی هیں لعنت ان کے لیے هے جو شریعت کی باتوں پر تکیہ کرتے هیں چنانچہ لکها هے جو کوئ ان سب باتوں کے کرنے پر قائم نیہں رہیتا جو شریعت کی کتاب میں لکهی هیں وہ لعنتی هے ۔ اور یہ بات ظاہر هے کہ شریعت کے وسیلہ سے کوئ بهی شخص خدا کے نزدیک راستباز نہیں ٹهہرتا ، کیونکہ لکها هے کہ راستباز ایمان سے جیتا رہے گا ۔ اور شریعت کو ایمان سے کچهه واسطہ نہیں بلکہ لکها هے جس نے ان پر عمل کیا وہ ان کے سبب سے جیتا رہے گا ۔ مسیح جو ہمارے لیے لعنتی بنا اس نے ہمیں مول لے کر لعنت سے چهٹرایا (گلیتوں 3:10)۔

مسیح آپکے لیے مصلوب ہوا اور کفارہ دیا پهر مردوں میں سے زندہ هوا اگر ہم اپنی زندگیوں کو مسیح یسوع کے سپرد کردیں تو وہ وعدہ کرتا هے کہ ہمیں معاف کرے گا ہمارے مرضی کے گناہوں کو دهو ڈالے گا پهر ہمیں گناہ نہ کرنے پر اختیار بخشے گا اگر آپ اپنی ہر شے مسیح یسوع کو دے دیں تو جو کچهه اس کے پاس هے وہ آپ کو ضرور ہی دے گا۔

آگر آپ دل کی گہرائیوں سے سوچیں تو آپ جانیں گے کہ مسیح سچ هے ، کیونکہ خدا کا روح آپ کو تاریکی سے نکال کر اجالے میں لے جانا چاہتا هے مسیح نے کہا : میں دنیا کا نور هوں جو کوئ مجهه پر ایمان لاۓ گا ہمیشہ کی زندگی پاۓ گا۔ (یوحنا 8:12)۔ مسیح نے کہا : دیکهه میں دروازہ کهٹکٹهاتا هوں جو کوئ میری آواز سنتا هے اور دروازہ کهولتا هے میں اندر آؤں گا اور اس کے دستر خوان میں شریک هوں گا اس کے ساتهه کهانا کهاؤں گا اور وہ میرے ساتهه ۔ (مکاشفہ 3:20)۔

آپ کو تبدیل هونا چاہییے جو کہ آپ کی زندگی میں انقلاب لاۓ گا ، روزمرہ کے گناہوں سے بچیں اور مسیح کی طرز حیات کو اپناییۓ ۔ یہ بہت ضروری هے کہ آپ تبدیلی کو سمجهیں جب لوگ ایک چیز سے دوسری کی جانب جاتے ہیں وہ اپنی سوچ تبدیل کرتے هیں ۔ اصل تبدیلی پکا اور مصمم ارادہ هے اس ارادے سے آپ اپنی زندگی تبدیل کریں ۔ سوچ کی تبدیلی سرگرمیوں اور اعمال کی تبدیلی هے ۔ ایک پختہ تبدیلی خدا دیکهنا چاہتا هے اور یہ ایک گہری تبدیلی هے نہ کہ جذبات سے بهری بلکہ مصمم ارادے سے لبریز تبدیلی هونی چاہیے

اگر آپ ان چیزوں کے لیے شرمندہ هیں جو آپ سے سرزد هو چکیں هیں اور آپ چاہتے هیں کہ مسیح آپ کو صاف کرے اور آپ کے دلوں میں بسے ، آپ ابهی اس سے پوچهیے وہ آپ کے دلوں کو جانتا هے۔

دعا

آپ سادگی سے یہ کہتے ہوۓ دعا کرسکتے هیں۔

یسوع میسح

میں ایمان رکهتا هوں کہ آپ میرے لیے مصلوب ہوۓ۔
اور میری نجات کے لیے خون بہایا۔
میں ایمان رکهتا هوں کہ آپ مردوں میں سے زندہ هوۓ اور آکاش میں هیں۔
میں گنہگار هوں۔
میرے گناہ معاف فرما۔
اپنے قیمتی خون سے مجهے صاف کر۔
میرے دل میں آؤ۔
میری روح کو بچاؤ۔
میں ہیمشہ آپکا هوں۔
میں اپنی زندگی آپکو دیتا هوں۔
اور باقی دنوں میں میں آپ کو مانوں گا اور آپ کے پیچهے چلوں گا۔

تو آپ یہ جانیے کہ خدا نے اپنے کلام بائبل میں کیا کہا هے اور ان لوگوں سے ملیں جو مسیح یسوع کے ماننے والے هیں ۔ اس کے ماننے والوں کی زندگی بہت مقدس هے ۔ اس کے لوگوں کی پہچان کیجیۓ اور دیکهیۓ کہ وہ کیسے ایک دوسرے سے پیار کرتے هیں ۔ آپ خدا کو ایک اور بہتر طریقے سے جان سکتے هیں آپ دعا میں اس سے بات چیت کریں۔